حیدرآباد۔17۔جنوری (اعتماد نیوز)وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آج اے آئی سی سی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کی ہر کامیابی کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یو پی اے کے دور حکومت میں نا فذ کر دہ اسکیمات کو مناسب انداز میں عوام کے سامنے پیش کرنے کی صورت میں عام انتخابات میں اس بار بھی یقینی طور پر کانگریس کی ہی کامیابی ہو گی۔ انہوں نے مزید
کہا کہ کانگریس کو چار ریاستوں میں ناکامی کے بعد اب مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے اپوزیشن این ڈی اے محاذ پر تنقید کرتے ہئے کہا کہ اپوزیشن ناقابل نفاذ اسکیمات کو رو بعمل لانے کا ذکر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال مرکزی کابینہ نے کئی لاکھ کروڑ لاگت اسکیمات کو پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ یو پی اے کے دور میں خواتین کے لئے خصوصی اسکیمات نافذ کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریبی کے خاتمہ کے لئے اہم اقدامات کی گئی ہیں۔